حیدرآباد۔ 12ستمبر (اعتماد نیوز) کل ملک بھر میں سب سے اہم مانے جانے والے
تین پارلیمانی حلقوں اور 33اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخاب منعقد ہوگا۔
اترپردیش کے وڈودرا حلقہ پارلیمنٹ سے وزیر اعظم نریندر مودی کے استعفی کے
بعد ‘ اسی ریاست کے مائس پوری حلقہ پارلیمنٹ سے سماج وادی پارٹی کے چیف
ملائم سنگھ یادو کے استعفی کے بعد ‘
تلنگانہ ریاست کے میدک پارلیمانی حلقہ
سے وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ کے استعفی سے کل ان تینوں جگہوں میں ضمنی
انتخاب ہونے جا رہا ہے۔ اسکے علاوہ اتر پردیش کے 11اسمبلی حلقوں ‘ راجھستان
کے چار حلقوں ‘ گجرات کے 9 حلقوں اور دو آسام کے‘ تریپورا‘چھتیس
گڑھ‘آندھراپردیش اور سکم کے ایک ایک اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخاب
منعقد ہوگا۔